میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے نوجوان میری ٹیم کاحصہ بنیں ،زراری کوشکست دیں گے عمران خان

سندھ کے نوجوان میری ٹیم کاحصہ بنیں ،زراری کوشکست دیں گے عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اندرون سندھ کی پسماندگی اور غربت کی وجہ زرداری اور اس کی ٹیم ہے زرداری سندھ کارڈ کھیل رہاہے اور سندھ کو لوٹ رہاہے اور کرپشن کا پیسہ باہر بھیجتا رہاہے اسے پیسے بنانے کی بیماری ہے ،چیئرمین تحریک انصاف
سیلاب سے سندھ میں سب سے زیادہ تباہی آئی ہے، اگلی باری ہمیں موقع ملا تو ملک بھر میں ڈیم بنائیں گے،ٹیلی تھون سے جو میں نے پیسہ جمع کیا ہے اس میں سے ایک ارب روپے یہاں لگائیں گے،سکھر میں خطاب
سکھر (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کپتان اور سندھ کے نوجوان مل کر زرداری کا مقابلہ کریں گے ۔سندھ میں تباہی آئی ہے ۔ اگلی باری ہمیں موقع ملا تو ملک بھر میں ڈیم بنائیں گے۔سکھر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اندرون سندھ کی پسماندگی اور غربت کی وجہ زرداری اور اس کی ٹیم ہے زرداری سندھ کارڈ کھیل رہاہے اور سندھ کو لوٹ رہاہے اور کرپشن کا پیسہ باہر بھیجتا رہاہے اسے پیسے بنانے کی بیماری ہے میں وعدہ کرتا ہوں کہ ڈاکو زرداری کو شکست دینی ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں آج سکھر اس لیے آیا ہوں کہ سیلاب نے جو تباہی مچائی ہے میں خود اس کا جائزہ لے سکوں پاکستان میں سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے۔بدقسمتی سے سندھ میں بہت زیادہ نقصان ہواہے ٹیلی تھون سے جو میں نے پیسہ جمع کیا ہے اس میں سے ایک ارب روپے یہاں لگائیں گے اور آئندہ اتوار کو میں پھر سندھ کے لوگوں کے لیے ٹیلی تھون کروں گا انہوںنے کہا کہ اصل میں پہاڑوں سے جو پانی آیاہے اس کی وجہ سے پورے سندھ میں تباہی آئی ہے انشا اللہ اگلی بار ہمیں موقع ملا تو ملک بھر میں ڈیم بنائیں گے جب بھی بارش کا راستہ روکا جائے گا تو ہ نقصان مچائے گا ۔ہم جب حکومت میں آئیں گے تو سب سے پہلے ڈرینیج کا نظام بہتر کریں گے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں