میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری مزید 24 افراد جاں بحق مجموعی تعداد 1314ہوگئی

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری مزید 24 افراد جاں بحق مجموعی تعداد 1314ہوگئی

ویب ڈیسک
منگل, ۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

منچھر جھیل میں کٹ لگانے کے باوجود پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد مزید 2 مقامات پر کٹ لگانے کا فیصلہ
کٹ لگانے کے بعد پانی گاں کرن پور اور انڈس لنک کے درمیان سے ہوتا ہوا دریائے سندھ میں داخل ہوگا،ذرائع محکمہ انہار
سلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔یہ بات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جاری کی گئی رپورٹ میں کہی ۔این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 19 اموات صوبہ سندھ میں ہوئی ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ مزید 24 اموات کے بعد سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 314 ہو گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 115 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید بتایا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 12 ہزار 703 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 246 پلوں کو اب تک نقصان ہوا ہے۔دوسری جانب بلوچستان سے سیلابی ریلے آنے کا سلسلہ جاری ہے، منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد مزید 2 مقامات پر کٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔گزشتہ روز باغ یوسف کے مقام پر کٹ لگانے سے سیہون اور بھان سعید آباد شہر کو تباہی سے بچالیا گیا تھا۔محکمہ انہار کے مطابق منچھر جھیل سے پانی کا رسا جاری ہے، شہری آبادی میں پارنی کو روکنے کیلئے آر ڈی 55 اور آر ڈی 80 کو کٹ لگایا جائے گا۔کٹ لگانے کے بعد پانی گاں کرن پور اور انڈس لنک کے درمیان سے ہوتا ہوا دریائے سندھ میں داخل ہوگا۔سیلابی صورتحال کے پیش نظر مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے جبکہ میہڑ اور جوہی شہر کے رنگ بندوں پر بھی پانی کا دبا بڑھنے کے بعد شہری بوریوں میں مٹی بھر بھر کر بندوں کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں