میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ڈینگی بخار وبائی صورت اختیار کرنے لگا

کراچی میں ڈینگی بخار وبائی صورت اختیار کرنے لگا

ویب ڈیسک
منگل, ۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسپتال مریضوں
سے بھر گئے
عدم صفائی اورگندگی نے مچھروں کی افزائش میں کئی گنااضافہ کردیا ، ڈینگی متاثرہ افراد میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں،محکمہ صحت سندھ
شہر کے بلڈ بینکوں میں میگا اور سنگل پلیٹی لیٹس یونٹس موجود نہیں ، صحت مند شہری اور ڈونر قریب ترین ہسپتال یا بلڈ بینک میں خون کا عطیہ دیں،ڈاکٹردرناز
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، یومیہ سیکڑوں مریض اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور تباہ کن سیلابی صورتحال کے بعد ڈینگی کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے94 کیسز کی تصدیق کی جبکہ نجی اسپتالوں کے کیسز اس کے علاوہ ہیں جس کے اعداد وشمار موجود نہیں ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق عدم صفائی اورگندگی نے مچھروں کی افزائش میں کئی گنااضافہ کردیا ہے ، ڈینگی متاثرہ افراد میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ماہرین صحت نے بتایاکہ صاف پانی کی نکاسی نہ ہونے سے ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 643 تک جا پہنچی ہے، جس میں 2 ہزار 280 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ کراچی میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز اور بلڈ بینکوں میں خون کی کمی کے باعث سندھ بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی نے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی ہنگامی اپیل کر دی ہے۔اتھارٹی کی سیکرٹری ڈاکٹر درناز جمال نے بتایاکہ اس وقت کراچی بھر میں میگا یونٹس اورپلیٹی لیٹس کی شدید کمی سامنہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے بلڈ بینکوں میں میگا اور سنگل پلیٹی لیٹس یونٹس موجود نہیں ہیں اس لیے صحت مند شہری اور ڈونر قریب ترین ہسپتال یا بلڈ بینک میں خون کا عطیہ دیں۔دوسری جانب سندھ انفیکشن ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز تیزی سے ڈینگی مریضوں سے بھرتے جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں