میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیپامیں رشوت کی غیرمنصفانہ تقسیم ڈی جی نعیم مغل افسران کے ردعمل سے خوفزدہ

سیپامیں رشوت کی غیرمنصفانہ تقسیم ڈی جی نعیم مغل افسران کے ردعمل سے خوفزدہ

ویب ڈیسک
منگل, ۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

نجی سیکورٹی
گارڈ رکھ لیا
کروڑوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث سیپا عملے میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، اختیارات سے محروم افسران اور عملے کا سخت ردعمل
ڈی جی سیپا گزشتہ دس سال سے کمائی والے اختیارات اور مالی مراعات اپنے چند چہیتے افسران کے علاوہ کسی کو نہیں دیتے،رپورٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی میں کروڑوں روپے رشوت کی غیرمنصفانہ تقسیم پر افسران میں غصہ کی لہر، کرپشن کی رقم کی محفوظ منتقلی اورناخوشگوار واقعے کے پیش نظر ڈی جی سیپا نعیم مغل نے نجی سیکورٹی گارڈ رکھ لیا، ڈی جی سیپا نے محکمہ داخلہ کے قوائد کی دھجیاں اڑادیں۔ محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی (سیپا)میں کروڑوں روپے کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث سیپا عملے میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، اختیارات سے محروم افسران اور عملے کے سخت ردعمل کے خوف سے ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل نے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ رکھ لیا ہے جو ہر وقت اسلحے سے لیس ہوتا ہے، بتایا جاتا ہے کہ ڈی جی سیپا گزشتہ دس سال سے کمائی والے اختیارات اور مالی مراعات اپنے چند چہیتے افسران کے علاوہ کسی کو نہیں دیتے ، اس صورتحال میں چند افسران خوب پیسہ اور جائیدادیں بنارہے ہیں جبکہ باقی افسران اور عملے کو بنیادی اختیارات اور مراعات سے بھی محروم کررکھا ہے۔ سیپا کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈی جی سیپا نعیم مغل کا سرکاری اور نجی اسٹاف ناپسندیدہ افسران اور عملے کو آئے دن ہراساں کرتا رہتا ہے، ان سے ان کی تنخواہ سے اپنا حصہ مانگتا ہے، افسر نے بتایا کہ مسلح گارڈ کی چوکیداری میں ڈی جی سیپا نعیم مغل اپنے چہیتے افسروں کے ساتھ بند کمرے میں کروڑوں روپے رشوت کی رقم کی بندربانٹ کرتا ہے اور اپنا حصہ روزانہ کی بنیاد بیگ میں بھر کر لے جاتا ہے جس کی حفاظت کے لیے مسلح نجی سیکورٹی گارڈ چوکس رہتا ہے۔ماہرین قانون کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم کسی بھی نجی مسلح گارڈ کو اپنے دفتر نہیں لاسکتا ہے اور اگر عدم تحفظ کے احساس کی وجہ سے ایسا کرنا ضروری ہو تو اس کے لیے ہوم ڈپارٹمنٹ سے این او سی لینا ضروری ہے اور مسلح گارڈ دفتر کے اندر اسلحے کی نمائش نہیں کرنے کا بھی پابند ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں