میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں بھارت نے 40 برس میں 7 ٹریننگ کیمپس بنائے ،شیخ رشید

افغانستان میں بھارت نے 40 برس میں 7 ٹریننگ کیمپس بنائے ،شیخ رشید

ویب ڈیسک
پیر, ۶ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ ،مستونگ شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی پر حملے کو خودکش حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ 40 برس کے دوران افغانستان میں 7 ٹریننگ کیمپس قائم کیے اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کو تیار کرنے میں اربوں روپے خرچ کیے، ٹی ٹی پی ، بی ایل ایف اور داعش کے ملوث ہونے بارے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے ، خفیہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں ،ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان میں ہیں تو بھارت کو کیا تکلیف ہے ؟ہم اپنی سرزمین کو ہرگز افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور اْمید رکھتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،خطہ سیاسی تبدیلیوں کے ساتھ ترقی کرنے جارہا ہے، افغانستان کا امن، استحکام اور ترقی دراصل ہماری بھی کامیابی ہے۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاش بین الاقوامی میڈیا افغانستان سے رخصت ہونے والے بھارتیوں کے چہرے دکھا سکتا کہ کس طرح ان کے منہ لٹکے ہوئے تھے۔شیخ رشید نے کوئٹہ-مستونگ شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی پر حملے میں کالعدم پاکستان تحریک طالبان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لیبریشن آرمی (بی ایل ایف) اور داعش کے ملوث ہونے کے بارے کہا کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، خفیہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہم اپنی سرزمین کو ہرگز افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور اْمید رکھتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ خطہ سیاسی تبدیلیوں کے ساتھ ترقی کرنے جارہا ہے، افغانستان کا امن، استحکام اور ترقی دراصل ہماری بھی کامیابی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلی کو تسلیم کرنے والے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے، یہ فیصلہ ان کا ہوگا، میں صرف طورخم بارڈر کی ذمہ داری کا جواب دے سکتا ہوں۔انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ بھارتی میڈیا کے گمراہ کن حقائق کا حوالہ مت دیں، پاکستان میں 4 ہزار افغان داخل ہوئے ہیں لیکن اس سے زیادہ یہاں سے وہاں گئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ 10 ہزار میں سے 9 ہزار واپس جا چکے ہیں اس لیے بھارتی میڈیا کس منہ سے پروپیگنڈا کررہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں