محکمہ تعلیم سندھ کا کارنامہ، سینئر افسر کو جونیئر کے ماتحت کردیا
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ تعلیم کا کارنامہ، سینئر افسر کو جونیئر افسر کے ماتحت کردیا، سینیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود عنایت شیج کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، تیسرے نمبر پر موجود ہارون لغاری ایڈیشنل ڈائریکٹر مقرر، تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ہے، محکمہ تعلیم نے سینئر افسر ہٹا کر جونیئر افسر کے ماتحت کردیا ہے، ملنے والے دستاویزات کے مطابق سندھ حکومت نے سینیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر موجود عنایت شیخ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حیدرآباد کے عہدے سے ہٹا کر نیشنل اگرو ٹیکنیکل ٹیچرز ٹریننگ لطیف آباد مقرر کردیا ہے جبکہ سینیارٹی لسٹ میں تیسری نمبر پر موجود سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈوولپمینٹ کے پرنسپل ہارون لغاری کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سندھ ٹیچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حیدرآباد مقرر کردیا ہے.