میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تین ماہ میں قومی خزانے کو83 ارب روپے کا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے،شہبازشریف

تین ماہ میں قومی خزانے کو83 ارب روپے کا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے،شہبازشریف

ویب ڈیسک
پیر, ۶ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سٹیٹ بنک اور نیپرا کی سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ کو مسلم لیگ (ن) کی سچائی اور حکومت کے جھوٹ کا ثبوت قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ صرف تین ماہ میں قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر یعنی 83 ارب روپے کا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے مارکیٹ سے 30 فیصد مہنگی ایل این جی خرید کر عوام پر ظلم ڈھایا ، آج کیا ہورہا ہے، نیب کو نظر نہیں آرہا، وہ پانچ سال پرانے معاہدوں کو کھنگال رہی ہے، افسوس ہے ،نیپرا کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ ہم نے قوم سے جو کچھ کہا وہ حرف بہ حرف سچ تھا ۔ انہوںنے کہاکہ سستی بجلی پیداکرنے والے پلانٹس کو چلانے کے بجائے مہنگی بجلی پیدا کرکے قوم کی جیب کاٹی گئی ،کم پیداواری صلاحیت اور مہنگی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو استعمال کرکے عوام کے مسائل بڑھائے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگے پاور پلانٹس کو چلانے سے ملک پر مالی بوجھ اور قرض بڑھ گیا، نقصان عوام اور پاکستان کا ہوا۔ انہوںنے کہاکہ سٹیٹ بنک کی دوسری سہہ ماہی رپورٹ ثبوت ہے کہ ایل این جی کی وجہ سے بجلی کی لاگت میں کمی آئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں