میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا معاون خصوصی کا استعفیٰ مسترد کرنا مضحکہ خیز ہے ، نفیسہ شاہ

وزیراعظم کا معاون خصوصی کا استعفیٰ مسترد کرنا مضحکہ خیز ہے ، نفیسہ شاہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا معاون خصوصی کا استعفیٰ مسترد کرنا مضحکہ خیز ہے ۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ تبدیلی اور انصاف کا نعرہ لگانے والی سلیکٹیڈ حکومت بے نقاب ہو چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ثابت ہوگیا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم مافیا اور عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کو فوری عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنا چاہئے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی کی وضاحت اپنی جگہ لیکن معاملے کی آزادانہ تحقیقات بھی ناگزیر ہے ۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹیڈ وزیراعظم کی کابینہ مسلسل اسکینڈلز کی زد میں ہے ، عاصم سلیم باجوہ کی شخصیت اب متنازعہ بن چکی ہے ، معاون خصوصی کی حیثیت سے استعفی دیا گیا تو سی پیک اتھارٹی کی چیئرمین شپ سے کیوں نہیں؟ ۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ اس سے قبل تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا سے استعفے لئے گئے لیکن حقائق پر پردہ ڈال دیا گیا، آٹا چینی، ادویات، ماسک، پٹرول سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی بجائے انہیں ملک سے فرار کروایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹیڈ وزیراعظم کی کابینہ میں بیٹھے لوگ اب مشکوک بن چکے ہیں، سلیکٹیڈ کابینہ میں بیٹھے تمام لوگوں کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی سلیکٹیڈ وزیراعظم کا سلیکٹیڈ احتساب مسترد کرتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں