میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نارووال، بجری سے بھرا ڈمپر رکشے پر الٹ گیا، سکول کے 7 بچے جاں بحق

نارووال، بجری سے بھرا ڈمپر رکشے پر الٹ گیا، سکول کے 7 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ظفر وال کے قریب ٹریفک حادثے میں اسکول کے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو کے مطابق نارووال کے علاقے ظفر وال میں بجری سے بھرا ڈمپر ٹائر پھٹنے سے رکشے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 7 بچے اورڈرائیور جاں بحق ہوگئے ۔ رکشہ قصبہ مراڑہ سے آرہا تھا جس میں اسکول کے 13 بچے سوار تھے ، حادثے میں 5 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 بچے جانبر نہ ہوسکے ۔ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے ، 3 بچیاں اور رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں