میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان سری لنکا سیریز،25رکنی لنکن ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

پاکستان سری لنکا سیریز،25رکنی لنکن ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

منتظم
بدھ, ۶ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

سیریز 28 ستمبر سے6 اکتوبر تک کھیلی جائیگی، سیریز کا آغاز دبئی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے ہوگا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک ٹی20 میچ لاہور میں بھی کھیلا جائے گا
کرکٹ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے25 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔سیریز 28 ستمبر سے6 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ سیریز کا آغاز دبئی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے ہوگا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق سیریز کے شیڈول کا اعلان اگلے 48 گھنٹے میں کردیا جائے گا۔ بھارت کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں پانچ صفر کی شکست کے بعد ون ڈے کپتان اوپل تھرنگا کا نام ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں، اوپل تھرنگا ون ڈے کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔سری لنکا کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔ دیموتھ کورونارتنے، کوشال سلوا، کوشال مینڈس، دنیش چندی مل کپتان، اینجلومیتھیوز، تھری مانے، نروشن ڈک ویلا، سدیرا سمارا وکرما، رنگانا ہیراتھ، سورنگا لکمل، نوان پردیپ،کے نام شامل ہیں۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں لکشن سنداکن، وشوا فرنینڈو، لاہیروکمارا، جیفری وندرسے، ملنڈا سری وردنے، دھنن جیا ڈی سلوا، دشمنتھا چامیرا، دل رووان پریرا، ملنڈا پشپا کمارا، روشن سلوا، اکیلا دنن جیا، چاریتھ اسلانکا، شامندا ارانگا، دھمیکا پرسادکے نام سامنے آئے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک ٹی20 میچ لاہور میں بھی کھیلا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں