سندھ ہائیکورٹ میں مردم شماری کے نتائج کے خلاف درخواست دائر
منتظم
بدھ, ۶ ستمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
مردم شماری کے نتائج پر عدالتی فیصلے تک عام انتخابات نہ کرائے جائیں ،درخواست گذار
سندھ ہائیکورٹ میں مردم شماری کے نتائج کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی کمیشن کی زیرِنگرانی مردم شماری کرائی جائے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین مشترکہ مفادات کونسل، سیکرٹری وزارت اعدادوشمار اور چیف سیکرٹری سندھ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کے سرکاری نتائج کسی طور پر درست نہیں جب کہ زبان، نسل اور مذہب کی بنیاد پر حقوق سلب نہیں ہونے چاہئیں۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی کمیشن کی زیرِنگرانی مردم شماری کرائی جائے اور مردم شماری کے نتائج پر عدالتی فیصلے تک عام انتخابات نہ کرائے جائیں جب کہ مشترکہ مفادات کونسل کا مستقل سیکریٹریٹ قائم کرکے مردم شماری کرائی جائے۔