میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداروں کو بدنام نہ کیا جائے،ترجمان پاک فوج

اداروں کو بدنام نہ کیا جائے،ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک
منگل, ۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچ راجی مچی اور اس کی نام نہاد لیڈر شپ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ مافیا کی پراکسی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فوج کسی خاص سیاسی سوچ، زاویے، پارٹی، مذہب اور مسلک کو لے کر نہیں چل رہی بلکہ پاکستان اور ترقی کو لے کر چل رہی ہے، جس میں کبھی نہیں ہچکچائی۔بلوچستان کی احتجاجی صورت حال پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بلوچ راجی مچی) اور اس کی نام نہاد لیڈر شپ دہشت گرد تنظیموں کی پراکسی ہے۔ ان کا کام یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بدنام کیا جائے، صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کو ناکام بنایا جائے۔ ان کا طریقہ واردات یہ ہے کہ بیرونی فنڈنگ پر اور بیرونی بیانیہ پر ایک جتھہ جمع کرو اور اس کے تحت معصوم شہریوں کو رغلا کر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرکے پتھراؤ کرکے، جلاؤ گھیراؤ کرکے، بے جا مطالبات کیے جائیں اور جب ریاست اس کا جواب دے تو پھر معصوم بن جاتے ہیں۔ اور پھر بیرونی ایجنڈا والے جو ان کے پیچھے بیٹھے ہیں وہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے نام پر یہ آکر بولنا شروع ہو جاتے ہیں۔یہی وہ تماشا ہے جسے آپ نے پچھلے دنوں گوادر میں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے مظاہرین سے کہا کہ آپ کا بالکل حق ہے، پرامن احتجاج اور بامقصد تنقید کریں لیکن سڑکیں بلاک نہ کریں، مقررہ جگہ پر آکر دھرنا دیں اور احتجاج کریں لیکن انہوں نے سڑکیں بھی بلاک کیں، لوگوں کو تکلیف بھی دی، زائرین پر پتھراؤبھی کیا اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا اور ایف سی پر حملہ بھی کیا، پرتشدد ہجوم نے ایک ایف سی کے سپاہی کو شہید بھی کیا، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحمل کے ساتھ اس معاملے کو دیکھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں