میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیجیٹل مردم شماری ،پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

ڈیجیٹل مردم شماری ،پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ادارہ شماریات کے پہلی ڈیجیٹل مردم شماری 2023ء کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد پاکستان 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار کی آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا دنیا میں پانچواں، ایشیاء میں چوتھا جبکہ جنوبی ایشیاء میں دوسرا نمبر ہے، پاکستان میں ہر فی مربع کلومیٹر رقبے پر 303 افراد بستے ہیں جو کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت قدرے کم ہیں، بنگلا دیش میں فی مربع کلومیٹر ایک ہزار 329 افراد، بھارت میں 481 افراد جبکہ سری لنکا میں فی مربع کلومیٹر 349 افراد بستے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے بھارت ایک ارب 42 کروڑ 86 لاکھ 27 ہزار 663 افراد کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا ملک، چین ایک ارب 42 کروڑ 56 لاکھ 71 ہزار 352 افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، امریکہ 33 کروڑ 99 لاکھ 96 ہزار 563 افراد کے ساتھ تیسرے جبکہ انڈونیشیا 27 کروڑ 75 لاکھ 34 ہزار 122 افراد کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔پاکستان میں سالانہ آبادی میں ہونے والے اضافے کی شرح 2.55 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جس کے تحت پاکستان دنیا کے 195 ممالک میں سے 24ویں نمبر پر ہے۔اس کے برعکس اگر دنیا کے دیگر ممالک کی بات کی جائے تو چین میں سالانہ آبادی میں اضافے کی شرح منفی 0.02 فیصد، برطانیہ میں 0.34 فیصد، امریکہ میں 0.5 فیصد، ترکیہ میں 0.56 فیصد، متحدہ عرب امارات میں 0.80 فیصد، بھارت میں 0.81 فیصد، بنگلا دیش میں 1.03 فیصد جبکہ سعودی عرب میں یہ شرح 1.48 فیصد ہے۔جنوبی ایشیا میں آبادی کے لحاظ سے بھارت پہلے، پاکستان دوسرے جبکہ بنگلا دیش تیسرے نمبر پر ہے، اسی طرح آبادی میں سالانہ ہونے والے اضافے کی شرح کے حساب سے پاکستان جنوبی ایشیاء میں دوسرے نمبر پر آتا ہے، آبادی میں سالانہ شرح کے حوالے سے افغانستان 2.70 فیصد شرح کے ساتھ پہلے، پاکستان 2.55 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے جبکہ نیپال 1.14 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ایشیائی ممالک کی بات کی جائے تو آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا چوتھا نمبر ہے، اس فہرست میں بھارت پہلے، چین دوسرے جبکہ انڈونیشیا نمبر پر ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ آبادی میں سالانہ شرح نمو اضافے کے اعتبار سے پاکستان کا ایشیائ￿ میں تیسرا نمبر ہے، اس فہرست میں شام 4.98 فیصد شرح کے ساتھ پہلے، افغانستان 2.7 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان 2.55 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔آبادی کی گنجانی کی بات کی جائے تو پاکستان میں ہر فی مربع کلومیٹر رقبے پر 303 افراد بستے ہیں جو کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت قدرے کم ہے، مالدیپ میں فی مربع کلومیٹر ایک ہزار 737 افراد، بنگلا دیش میں ایک ہزار 329 افراد، بھارت میں 481 افراد جبکہ سری لنکا میں فی مربع کلومیٹر 349 افراد بستے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں