میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان پر جسمانی و ذہنی تشدد کے خطرات ہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی

عمران خان پر جسمانی و ذہنی تشدد کے خطرات ہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر جسمانی و ذہنی تشدد کے امکانات ہیں۔ انہیں دیے گئے کھانے کے معیار اور صفائی کی کیفیت پر بھی تشویش ہے۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، عمر ایوب سمیت اراکینِ کور کمیٹی نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور چیئرمین تحریک انصاف کی فوری رہائی کیلئے قانونی چارہ جوئی کے نکات پر بھی مشاورت کی گئی۔پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ کور کمیٹی نے چیئرمین تحریک انصاف کی اڈیالہ کی بجائے اٹک جیل منتقلی پر بھی احتجاج کیا۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ جانبدارانہ ٹرائل، ناقص فیصلے کی آڑ میں گرفتاری تک چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف انتقام جھلکتا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے بارے میں کوئی معلومات مہیا نہیں کی گئیں۔کور کمیٹی نے کہا کہ نہیں جانتے چیئرمین تحریک انصاف کی صحت و سلامتی کی کیا کیفیت ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وکلاء مسلسل ان تک رسائی کی کوششیں کر رہے ہیں، متعصّبانہ فیصلے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے وکلاء کی ان تک رسائی لازم ہے۔ وکلاء کو رسائی نہ دینا قانونی چارہ جوئی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں