میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف جلد واپس آئیں گے ،پاکستان کی تقدیر بدل دینگے، وزیر اعظم

نواز شریف جلد واپس آئیں گے ،پاکستان کی تقدیر بدل دینگے، وزیر اعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد واپس آئیں گے اور پاکستان کی تقدیر بدل دینگے، نواز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو پاکستان کی حالت بدلنے میں ساتھیوں کے ساتھ ملکر جان لڑا دوں گا، جسٹس ثاقب نثار اور اس کے سازشی ٹولے نے نواز شریف کو پانامہ کے بجائے اقامہ میں سزا دلوائی،اس وقت یہ اچھل اچھل کر کہتے تھے نواز شریف نااہل ہو گیا مٹھائیاں بانٹو، یہ کہتا تھا یہ چور اور ڈاکو ہیں ان کو چھوڑوں گا نہیں، اسمبلی کے تحلیل کے بعد نگران حکومت آئے گی ،آئندہ کون سی حکومت آئیگی یہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے سمندر کو دیکھ کر میری 16 ماہ کی تھکاوٹ اتر گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک ٹرین حادثہ میں30 لوگ جاں بحق، 100 زخمی ہوئے ہیں، اللہ جاں بحق 30 افراد کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کو اپنے قائد نواز شریف کا سلام پیش کرنا چاہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ یہ عوامی سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے اگلا وزیر اعظم نواز شریف ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ میں نے تقریباً 263 ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے، 260 کلو میٹر کی موٹروے بنے گی تو اس علاقے میں خوشحالی آئے گی، نواز شریف اس موٹروے کے معمار ہیں، انہوں نے ملک بھر میں موٹروے کا جال بچھایا۔انہوں نے کہا کہ 2008 میں 20،20 گھنٹے کی لودشیڈنگ ہوتی تھی، 2013 سے 18 کے درمیان بجلی کے اندھیرے ختم ہوئے، نواز شریف چین سے سی پیک لے کر آئے، سی پیک کے ذریعے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس ملے۔ انہوںنے کہاکہ مجھ پر الزام لگتا تھا لیپ ٹاپس کے ذریعے نوجوانوں کو رشوت دے رہے ہیں، لیپ ٹاپس نہ دوں تو کیا کلاشنکوف دے دوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں