میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چوڑی بازار میں رفاہی پلاٹ پر غیرقانونی تعمیراتی منصوبے

چوڑی بازار میں رفاہی پلاٹ پر غیرقانونی تعمیراتی منصوبے

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) چوڑی بازار میں رفاہی پلاٹ پر غیرقانونی تعمیراتی منصوبے کا انکشاف، تعمیراتی منصوبے کے خلاف آواز اٹھانے والے چوڑی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں پر ملیر تھانے پر جھوٹا مقدمہ درج، مقدمے میں چوڑی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی عمر دراز، قاضی عالم، شاکر قریشی اور فراز قریشی کو نامزد کیا گیا، ملیر پولیس نے گرفتار کیا، ایڈیشنل آئی جی کی مداخلت پر آزاد کیا گیا، تفصیلات کے مطابق چوڑی بازار حیدرآباد میں رفاہی پلاٹ پر غیرقانونی تعمیراتی منصوبے کا انکشاف ہوا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق نشاط لسی والے کے قریب تعمیر ہونے والے غیرقانونی منصوبہ بلدیہ اعلیٰ کی ملی بھگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے، مذکورہ منصوبے کے خلاف حیدرآباد گلاس بینگل مینو فیکچر ایسوسی ایشن نے مختلف فورمز پر چیلینج کیا تھا، مذکورہ منصوبے کو چیلینج کرنا چوڑی ایسوسی ایشن رہنماؤں کا جرم بن گیا اور ان پر ملیر تھانے پر جھوٹا مقدمہ درج کردیا گیا، کورنگی کی رہائشی حافظ ظاہر ولد صغیر احمد ہاشمی نے ملیر تھانے پر حیدرآباد گلاس بینگل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی عمر دراز قریشی ( جو کہ 80 سالہ ہیں) شاکر قریشی اور قاضی خالد پر مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ ذاتی کام کیلئے ملیر آیا تھا اور بس سے اتر کر پیدل جا رہا تھا تو دو گاڑیوں نے سائیڈ پر روکا جس میں سے ایک گاڑی ہائی روف تھی جس میں سے دو افراد اترے اور اسے اسلحے کے زور پر گاڑی میں بٹھایا، جبکہ دوسری کار میں مذکورہ نامزد افراد موجود تھے کیونکہ میں ان کو پہلے سے جانتا ہوں اور ان کے ساتھ کاروباری معاملات ہیں، تینوں ملزمان نے مجھے اغوا کرنے اور تاوان طلب کرنے کی کوشش کی، مقدمہ درج کرنے کے بعد کراچی پولیس حیدرآباد نے مذکورہ رہنماؤں کو گرفتار کرلیا، تاہم ایڈیشنل آئی جی کی مداخلت پر آزاد کردیا گیا۔ دوسری جانب حیدرآباد گلاس بینگل مینوفیکچر ایسوسی ایشن نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس حاجی محمد سلیم خان کی زیرصدارت ہوا، جس میں سرپرست اعلیٰ حاجی محمد عمر دراز قریشی، قاضی عالم، شاکر قریشی اور سرفراز قریشی کی غیرقانونی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف چوڑی مارکیٹوں کو بند کردیا گیا، انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمے کے اندراج میں ملوث شخص کے خلاف کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں