مہنگا پیٹرول، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو پر لگ گئے
شیئر کریں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے اجناس منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگاد دیے ہیں اور دالوں کی قیمتیں 5 سے 10 روپے کلو تک بڑھ گئی ہیں جبکہ اجناس منڈی کے تاجر قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع کررہے ہیں پیٹرول بیس روپے لیٹر مہنگا ہوا تو اس کیا ثرات نے فوری طور پر کھانے پینے کی قیمتوں پر ڈالنا شروع کردیا ہے۔ پرچون فروشوں کے مطابق پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد دالوں سمیت سبھی اشیا مہنگی ہوئی ہیں۔کراچی کی اجناس منڈی میں چنے کی دال دو سو روپے اور مونگ کی دال دو سو چالیس روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اجناس منڈی کے تاجروں کے مطابق پیٹرول مہنگا ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہفتے وار بنیادوں پر ہورہا ہے۔پیٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھے تو سبزی فروشوں نے بھی قیمتیں فی کلو پچاس سے سو روپے کلو تک بڑھا کر اپنی چھریاں تیز کرلی ہیں جس کا اثر عوام کو ہی برداشت کرنا ہوگا۔