گھروں میں شادی کی کمرشل تقریبات کا انکشاف
شیئر کریں
شہر قائد کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں، رہائشی گھروں میں بھاری رقوم کے عوض شادی کی تقریبات منعقد کرنے کا بھانڈا نجی چینل نے پھوڑ دیا۔نجی چینل کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک سترہ کرونا ایس او پیز کو یکسر نظر انداز کیا گیا اور بھاری رقوم کے عوض خفیہ طور پر رہائشی گھروں میں کمرشل شادیاں کرائی جارہی تھی، کرونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر رہائشی سوسائٹی اور اہل علاقہ کی جانب سے کئی بار احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا تاہم متعلقہ افراد کے کانوں میں جو نہ رینگی۔گذشتہ روز بھی گھر میں شادی کی خفیہ تقریب جاری تھی کہ اہل علاقہ بڑی تعداد میں پہنچے اور ایک بار پھر احتجاج کیا، اسی اثنا میں رینجرز کی بھاری نفری بھی جائے حادثے پر پہنچی اور واقعے کی مکمل تفصیلات حاصل کیں، اہل محلہ کے مطابق اب تک اسی جگہ پر سترہ سے زائد شادیوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے ،رپورٹ کے مطابق رینجرز کی موجودگی کے دوران متعلقہ علاقے کی پولیس بھی آن پہنچی جبکہ تھوڑی دیر بعد اسسٹنٹ کمشنر بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کرانے گھر کو مکمل طور پر سیل کردیا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا۔ا سسٹنٹ کمشنر نے مالک مکان کو آئندہ کے لئے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کسی بھی رہائشی گھر کو کمرشل مقاصد کے طور پر ہرگز استعمال نہ کیا جائے