میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مودی نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی جے پی کی مسلم دشمنی اور نفرت آمیز منشور کی تکمیل کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ راکھی رام مندر کی تعمیر کے لیے تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی نے سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 161 فٹ بلند رام مندر کی تعمیر میں دو سال اور 8 ماہ لگیں گے۔نریندر مودی کی آمد کے بعد رام مندر کی تعمیر کے مقام پر ’’بھومی پوجا‘‘ کی گئی جس میں وزیراعظم اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی شرکت کی۔خوف زدہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتظامیہ نے ایودھیا میں سخت سیکیورٹی نافذ کی اور جگہ جگہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے جب کہ مندر کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں صرف 175 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔ ملک بھر میں خوف کی فضا قائم ہے اور مشتعل ہندو شاہراؤں پر جتھوں کی صورت میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔گزشتہ برس آج ہی کی تاریخ یعنی 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی تھی اور رام مندر کے سنگ بنیاد کے لیے آج ہی کا دن مقرر کر کے بی جے پی نے مسلم دشمنی کا ثبوت دیا اور خود ہی سیکولر اسٹیٹ ہونے کے دعوے کی قلعی کھول دی۔جارحیت پسند مودی وزیراعظم بننے سے قبل رام مندر کی تعمیر کے لیے چلائی جانے والی پْر تشدد مہم میں سنگ بنیاد رکھنے کے لیے چاندی کی اینٹ کی رونمائی کرتے تھے اور ہندوؤں کے جذبات کو اکساتے تھے تاہم سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر انہوں نے یہ اینٹ استعمال نہیں کی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وہاں موجود سادھوئوں سے خطاب کرتے ہوئے اس دن کو بھارت کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا‘انہوں نے کہا کہ رام سب کے ہیں، رام سب میں ہیں انہوں نے ہندو بھگوان کو ملک کی تہذیب کی روح اور بہترین انسانی اقدار کا محور قرار دیا اور کہا کہ وہ ملک کے اتحاد کے ضامن ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں