میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم استحصال کشمیر پر بھارت بازنہ آیا، فائرنگ سے لڑکی شہیدچھ شہری زخمی

یوم استحصال کشمیر پر بھارت بازنہ آیا، فائرنگ سے لڑکی شہیدچھ شہری زخمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

یوم استحصال کشمیرپربھی بھارت بازنہ آیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ لڑکی شہید اور چھ شہری زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹرپرشہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا،بھارتی فائرنگ سے فتح پور گائوں کی 18سالہ لڑکی شہید ہوگئی ،بھارتی فائرنگ سے دو خواتین،2بچیوں سمیت 6شہری زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی،بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا،اس سال اب تک1877جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں، اب تک بھارتی فائرنگ سے 6خواتین،5بچیوں سمیت 15شہری شہید ہوچکے ہیں، اب تک 46خواتین،37بچوں سمیت 144 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں