میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شوگر سبسڈی کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ

شوگر سبسڈی کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کے زیر صدارت اجلاس میں شوگر سبسڈی کی غیر جانبدرانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم نیب راولپنڈی کے تجربہ کاراورمحنتی افسران پر مشتمل ہوگی۔ ٹیم میں دو انوسٹی گیشز افسران، فنانشل ایکسپرٹ اورلیگل کونسل ایکسپرٹ شامل ہوں گے۔نیب ٹیم میں شوگرانڈسٹری کے معاملات کا تجربہ رکھنے والے ایکسپرٹ، فرانزک ایکسپرٹ، کیس افسر، ایڈیشنل ڈائریکٹراور متعلقہ ڈائریکٹر بھی شامل ہوں گے۔تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کریں گے۔ نیب چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی اورڈی جی آپریشنزہرماہ رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم شفاف تحقیقات کیلئے تمام صوبوں سے چینی سبسڈی سے متعلق مکمل تفصیلات لے سکے گی۔ ٹیم ایس ای سی پی سے متعلقہ کمپنیوں کی قانونی، مالی اورآڈٹ رپورٹس بھی لے سکے گی۔ ٹیم دیگر متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کرکے معاملہ کو تہہ تک پہنچائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں