میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہد خاقان و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

شاہد خاقان و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی کراچی کی احتساب عدالت میں سماعت کے دوران احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کر دیا، قبل ازیں، پی ایس او بھرتیوں کے کیس میں عدالت میں شاہد خاقان عباسی، سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا، سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق، چیف فنانس آفیسر یعقوب ستار پیش ہوئے۔خیال رہے کہ شاہد خاقان اور دیگر ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت لے رکھی ہے، نیب کا کہنا ہے کہ بطور وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان نے شیخ عمران الحق کا غیر قانونی تقرر کیا تھا۔بعد ازاں شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے مجھ پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا ہے، میں نیب کا شکر گزار ہوں کہ اربوں کی کرپشن کا الزام نہیں لگایا، نیب ہمیں یہ تو بتا دے کہ ہمارے اختیارات ہیں کیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب صرف سیاسی انجینئرنگ کرتا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نیب لوگوں کو تنگ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، آج کشمیریوں سے یک جہتی کا دن ہے اور سارا پاکستان متحد ہونا چاہیے، عوام متحد ہیں مگر حکومت یک جہتی کا ہاتھ اپوزیشن کی طرف نہیں بڑھاتی۔انھوں نے کہا کشمیر پاکستان کے عوام کے دلوں میں رہے گا، مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں