حکومت ہرپندرہ دن بعد تیل کی قیمت بڑھا کر بجٹ لاتی ہے، عوام تنگ آگئے ، حافظ نعیم
ویب ڈیسک
هفته, ۶ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حکومت ہر پندرہ دن پر تیل کی قیمت بڑھا کر بجٹ دیتی ہے ۔یہ حکومت تو آئی ہی فارم 47کے ذریعے ہے ۔تاجر کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تاجروں سے مل کر ملک کو مشکل سے نکالے گی ۔آّئی ایم ایف ان کو کہتا اپنے اخراجات کم کریں جاگیر دار پر ٹیکس لگا نے کا کہتے ہیں تو نہیں لگاتے ۔آئی پی پی معاہدوں کو ری نیو نہیں کیا جاتا ۔امیر جماعت اسلامی نے حکومت کویہ کہتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ بنایا ہے ۔