میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کی حکمرانی کا سورج غروب رشی سونک مستعفی

برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کی حکمرانی کا سورج غروب رشی سونک مستعفی

ویب ڈیسک
هفته, ۶ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں 650میں سے 412نشستیں حاصل کرکے اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے 14سال سے حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کا پتا صاف کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے جنرل الیکشن میں حکمراں جماعت کنزرویٹو صرف 121نشستیں حاصل کرپائی جو گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں 244نشستیں کم ہے ۔پچھلے الیکشن میں محض 202 نشستیں حاصل کرنے والی اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے اس بار 412نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا ہے ۔برطانیہ میں حکومت بنانے کے لیے 326نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ لیبر پارٹی لینڈ سلائیڈ وکٹری کے باعث بغیر کسی اتحادی کے تن تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔لیبر پارٹی کی فتح کے بعد حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم رشی سنک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جب کہ نئے وزیراعظم کے لیے لیبرپارٹی نے کئیر اسٹارمر کے نام کا اعلان کردیا۔انتخابات میں 71نشستیں حاصل کرکے لبرلز جماعت تیسرے نمبر پر رہی۔ لبرلز کی یہ کامیابی حیران کن ہے کیوں کہ گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں 60سیٹیں زیادہ لی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں