جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی
جرات ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے اپنے فلیٹ میں سر میں گولی مارکر خودکشی کر لی ہے تاہم انہوں نے خودکشی کی وجہ بیان کرتے ہوئے ایک تحریر چھوڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے اپنے آخری نوٹ میں بیماری کا ذکر کیا ہے جبکہ عالمگیر ترین کے دوستوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنی کسی بیماری کا ذکر نہیں کیا۔ عالمگیر ترین کی عمر 63 برس تھی۔ جہانگیرترین کو جب بھائی کی موت کی اطلاع ملی تو اس وقت وہ پارٹی کے اجلاس میں مصرو ف تھے، جسے چھوڑ کر وہ فوری طور پر بھائی کی رہائش گاہ روانہ ہو گئے۔عالمگیر ترین ملتان سلطانز کے مالک بھی تھے جبکہ وہ غیر شادی شدہ تھے۔