میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہارون رشید کرکٹ بورڈ کے چار بڑے عہدوں سے فارغ

ہارون رشید کرکٹ بورڈ کے چار بڑے عہدوں سے فارغ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

نجم سیٹھی دور میں مینجمنٹ کمیٹی کے رکن اور چیف سلیکٹر سمیت چار بڑے عہدوں پر کام کرنے والے ہارون رشید کو ایک ساتھ تمام عہدوں سے الگ کردیا گیا ہے، وہ لاہور سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ 70 سالہ ہارون رشید نے پاکستان کی جانب سے 23  ٹیسٹ اور 12 ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے پاکستان کرکٹ میں مختلف عہدوں میں ذمے داریاں نبھا رہے ہیں، انہیں پاور کوریڈور کے قریب تسلیم کیا جاتا ہے، حالیہ دنوں میں انہوں نے غیر ملکی اور ملکی کوچز سے معاہدے کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ اِس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ میں جنید ضیا کے پاس ڈومیسٹک کرکٹ کا چارج ہے، یہ عہدہ بھی ہارون رشید کے پاس تھا، جبکہ ایزد سید کی جگہ ذاکر خان قومی اکیڈمی کے انچارج ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں