میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا، ذکاء اشرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کے لیے جمعہ کو جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔ لاہور میں ذکاء اشرف پی سی بی ہیڈکوارٹرز پہنچے تو کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے ہمراہ پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر بھی جائیں گے۔ آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز 10سے 13جولائی تک جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی میٹنگز میں اہم امور زیرِ بحث آئیں گے جبکہ اس دوران سالانہ رپورٹ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے ممبرز کو بریف کرے گا جبکہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر پی سی بی کے عہدے داران ممبرز ممالک کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے میچز میں اضافے اور دیگر امور پر بھی اے سی سی کے ممبرز سے سائیڈ لائنز پر بات ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں