عون چودھری نے پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
جرات ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزیراعظم کے مشیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عون چودھری نے پاکستان تحریک انصاف پرپابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عمران خان کے سابق پرسنل سیکریٹری عون چودھری نے پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکر دی ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے ذاتی حیثیت میں پٹیشن دائر کی ہے۔ پٹیشن میں ریاست اور ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں پر پی ٹی آئی پر پابندی کی استدعا کی گئی ۔