میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک لاکھ پر600 کی وصولی ، بینکوں نے نان فائلرز سے کٹوتی شروع کردی

ایک لاکھ پر600 کی وصولی ، بینکوں نے نان فائلرز سے کٹوتی شروع کردی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

بینکوں سے پچاس ہزار سے زائد کیش نکلوانے والے نان فائلرز سے صفر اعشاریہ 6فیصد کی کٹوتی شروع کردی گئی ۔ کیش پر کام کرنے والے تاجر زیادہ پریشان ہیں اور حکومت سے اس معاملے پر نظر ثانی کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ۔ بینکوں سے ایک دن میں پچاس ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر نان فائلرز کے لیے دوبارہ ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے پر چھوٹے تاجر پریشان ہیں ان کے نزدیک اس فیصلے سے مارکیٹوں میں پرچی سسٹم لوٹ آئے گا سٹی تاجراتحاد کے سربراہ بھی صورتحال کو تشویش ناک قرار دے رہے ہیں ان کے نزدیک کیش لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے بینکنگ سسٹم پر دکانداروں کا اعتماد کم ہوجائے گا اور اس سے کیش اکانومی کو فروغ ملے گا شرجیل گوپلائی کے مطابق پہلے ہی کیش اکانومی زیادہ ہے ایسے میں لوگ بینکس میں پیسہ نہیں رکھیں گے ایک لاکھ پر چھ سو روپے کی کٹوٹی بہت زیادہ ہے اس کو کم کرنا چاہیے چھوٹے تاجروں نے تجویز دی کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کو دستاویزی معیشت کا حصہ بنانے کے بجائے ایسے اقداما ت کرے جس سے زیادہ تعداد میں لوگ ٹیکس نیٹ میں آسکیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں