میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی میں اندھیر نگری، سرکاری خزانے کو 12 کروڑ کا چونا

سندھ اسمبلی میں اندھیر نگری، سرکاری خزانے کو 12 کروڑ کا چونا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ اسمبلی کے افسران و ملازمین کو9 بنیادی تنخواہوں کے مساوی اعزازیہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 14 کروڑ 70 لاکھ روپے بغیر کارکردگی کے بطور اعزازیہ تقسیم کیے گئے۔ آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں سرکاری خزانے کو 12کروڑ روپے کا نقصان ہوا اور خلاف ضابطہ الاونس بانٹا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی نے 51ملین روپے کے کمپیوٹر،فرنیچر طریقہ کار کے برخلاف خریدے،سندھ اسمبلی کے ارکان کو ایک سال میں 9کروڑ روپے سفری اخراجات کی مد میں ادا کیے گئے ۔ارکان سندھ اسمبلی کو سفری اخراجات کی مد مین ادائیگیوں کا ریکارڈ نہیں ہے ۔سندھ اسمبلی نے بغیر معاہدے کے لیے ایک ہی پیٹرول پمپ سے 5کروڑ 19لاکھ روپے کا فیول خریداگیا رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کے لیے 52لاکھ روپے کے تحائف خریدے گئے،سندھ اسمبلی کے باغ کے لیے 36لاکھ روپے کے پودے خریدے گئے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں