میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بحریہ کے 4 افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے 4 افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاک بحریہ کے 4 افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کردی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عبدالصمد، وائس ایڈمرل عابد حمید، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی شامل ہیں۔وائس ایڈمرل عبدالصمد کمانڈر نیول اسٹرٹیجک کمانڈ اور وائس ایڈمرل عابد حمید ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (میٹریل) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کمانڈر کوسٹ اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدوں پر فائض ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والے افسران کمانڈ اینڈ سٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ترقی پانے والے افسران کو اعلیٰ ملٹری سروسز کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں