میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سازشی کرداروں نے نالائق کو مسلط کرکے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا، مریم اورنگزیب

سازشی کرداروں نے نالائق کو مسلط کرکے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سازشی کرداروں نے نالائق کو ملک پر مسلط کیا اور پھر نااہل نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج سی پیک کے 10 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ سی پیک پاکستان اور چین کی قیادت کا خطے کے لیے ایک تحفہ ہے جو نواز شریف اور صدر شی جن پنگ کا وڑن ہے۔سی پیک منصوبے نے پاکستان کو 2013ئ￿ سے لے کر 2018ئ￿ تک ہر شعبے میں ترقی دینے کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت پچھلے ایک سال سے ملک کی معاشی تباہی، بدحالی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ پچھلے 4 برسوں میں نالائق، نااہل اور چوروں نے ملک کو صرف تباہی کی طرف دھکیلا۔ کچھ سازشی کرداروں نے ایک نااہل اور چور کو ملک پر مسلط کیا۔ یہ کہانی صرف 4 سال کی نہیں، اس کی شروعات 2013ئ￿ میں شروع ہو چکی تھی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2013ئ￿ میں ملک کے اندر مہنگائی، دہشت گردی، بے روزگاری تھی، ملک ڈیفالٹ کی نہج پر تھا۔ لوگوں نے سمجھ لیا تھا کہ ملک کی مشکلات کا حل صرف نواز شریف کے پاس ہے۔ جب پاکستان ایک مشکل دوراہے سے گزر رہا تھا، اس وقت نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا گیا اور نواز شریف نے ہی ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بنیاد رکھی۔ صوبوں میں اکثریت رکھنے والی جماعتوں کو وہاں حکومتیں بنانے کا موقع دیا۔ انہوں نے 3 سال میں ملک کی خراب صورتحال بدلی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں