میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فتنہ خان خیبرپختونخوا میں بھی ناداروں کو مفت بجلی دیں،مریم نواز

فتنہ خان خیبرپختونخوا میں بھی ناداروں کو مفت بجلی دیں،مریم نواز

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ پنجاب حکومت کا اقدام عدالتوں میں چیلنج کرنے کے بجائے خیبرپختونخوا میںناداروں کو مفت بجلی دیں،خیبرپختونخوا حکومت کو فتنہ خان کوپالنے اور اس کاخرچ اٹھانے کے لیے رکھا ہواہے؟ محنت کریں، حسد نہ کریں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے 100 یونٹ فری بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر سخت تنقیدکی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غریب کو مفت بجلی کا احسن اقدام کیا گیا ہے، مفت بجلی کا اقدام عدالتوں میں لیجانے کے بجائے خیبر پختونخوا میں ناداروں کو مفت بجلی دیں۔ یا پھر خیبرپختونخوا حکومت کو فتنہ خان کوپالنے اور اس کاخرچ اٹھانے کے لیے رکھا ہواہے؟ محنت کریں، حسد نہ کریں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی جانب سے 100 یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں