میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر خارجہ کا بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کااعلان

وزیر خارجہ کا بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کااعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۶ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کہ بھارت کس طرح دہشت گردی کی فنڈنگ کرتا ہے۔ ایک انٹرویومیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی پالیسی بالکل ناکام ہوچکی ہے، مقبوضہ قیادت نے نریندری مودی سے ملاقات میں 5 اگست کے اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت معاشی مشکلات سے دوچار ہے، بیروزگاری بڑھی ہے، بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ اقدامات کررہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے افغان بھائیوں کی بے پناہ خدمت کی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو لوٹیں، افغان مہاجرین کی واپسی کو پیس پراسیس کا حصہ بنانا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ ہم مہاجرین کی خدمت کرتے ہیں، دوسری جانب افغان حکومت ہم پر الزام لگاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں