میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ایکسپریس پوسٹ سرکل کرپشن ،بدانتظامی ،بدنظمی کاگڑھ بن گیا

کراچی ایکسپریس پوسٹ سرکل کرپشن ،بدانتظامی ،بدنظمی کاگڑھ بن گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۶ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

 

(رپورٹ :شعیب مختار)کراچی ایکسپریس پوسٹ سرکل کی انتظامیہ بشمول ڈپٹی کنٹرولر شاہد رضا فاطمی ایکسپریس میل سروس کو بطور ادارہ چلانے میں ناکام ہوگئے، صارفین کے پارسلز و قیمتی اشیاء کسٹم کلیئرنس روم میں کئی کئی روز تک لاوارث چھوڑے جانے کا سلسلہ تاحال جاری ۔ذرائع کے مطابق کراچی ایکسپریس پوسٹ جو گزشتہ کئی عرصے سے کرپشن، بدانتظامی اور بدنظمی کا گڑھ بنا ہوا ہے، حالیہ دنوں کراچی بھر کے ڈاکخانوں سے بک ہونے والی EMS بین الاقوامی ڈاک و پارسلز محکمے کی بلڈنگ میں نہ صرف کئی کئی روز تک ڈمپ کئے جارہے ہیں بلکہ لوکل UMS جو دیگر شہروں کیلئے پوسٹل کاؤنٹرز پر بک کئے جاتے ہیں وہ بھی کئی کئی روز تک ایکسپریس پوسٹ کی بلڈنگ کے ڈمپ خانوں کی نذر ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ پوسٹل کاؤنٹرز پر بین الاقوامی ڈاک سروس کا وقت آفیشلی طور پر 72 گھنٹے مقرر کیا گیا ہے جسے دیگر ڈاکخانوں سے اس ہی دن اٹھائے جانے / موصول ہونے کے بعد ایکسپریس میل سروس، کراچی ایکسپریس پوسٹ اور اس ہی بلڈنگ میں واقع کسٹم کلیئرنس روم میں 15 سے 20 روز تک بے یار و مددگار چھوڑ دیا جاتا ہے ،ان تمام تر دورانیے میں نہ صرف پارسلز پیکٹس سے صارفین کی اشیاء چوری ہونے اور انکے بدلے جانے کی شکایتوں کی بھرمار ہے وہیں میل کی تقسیم ہونے کے حوالے سے بھی انتہائی تاخیر کی شکایات معمولات کا حصہ بن چکی ہیں ۔ناقص سروس سے متعلق شکایتیں موصول ہونے پر محکمہ ڈاک کی انتظامیہ نے آنکھیں موند رکھی ہیں جس نے بلی کے دودھ کی نگرانی کا پردہ چاق کر دیا ہے۔ چند روز قبل محکمہ ڈاک انتظامیہ کی جانب سے پوسٹل ٹیرف (Tariff) میں ہوشربا اضافہ کیا گیاہے ،جو تقریباً 147 فیصد سے زائد اضافہ بتایا جاتا ہے جس میں لوکل سروسز کے علاوہ ایکسپریس میل سروسز بھی شامل ہیں ،تاہم نااہل و سفارشی افسران کی تقرری و تعیناتیوں کے سبب جہاں ڈاک کی سارٹنگ، ڈسپیچنگ، مارکنگ، اسکیننگ لسٹنگ و اسٹوریج کا نظام تباہی کا شکار ہے وہیں ڈاک کی تقسیم و بکنگ کے نظام پر خاطر خواہ توجہ و تدبیر نہ ہونے کے سبب شعبہ ایکسپریس پوسٹ بد سے بدترین صورتحال اختیار کرتا دکھائی دیتا ہے۔ EMS ایکسپریس میل سروس اور UMS ارجنٹ میل سروس دونوں خالصتاً محکمہ ڈاک کی سروسز ہیں، جبکہ حال ہی میں شروع کی جانے والی سروس EMS Plus ای۔ایم۔ایس پلس حقیقی طور پر Fedex فیڈ ایکس کی سروس ہے جسے محکمے نے اپنا نام دیا ہے یعنی ڈاک خانہ Fedex کیلئے بطور سروس ایجنٹ کا کام کررہاہے پوسٹ آفس کے کاؤنٹرز پر Fedex کیلئے کام حالیہ دنوں زور و شور سے جاری ہے، جبکہ جان بوجھ کر EMS سروس کو ناکام بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تمام افسران صرف EMS پلس پر توجہ دینے کو ضروری قرار دے رہے ہیں جس کے عوض محکمے اور پارسل بک کرنے والے افسر کو کمیشن دیا جا رہا ہے، اس طرح گلشن اقبال جنرل پوسٹ آفس میں حال ہی میں گریڈ 16 میں ترقی پاکر آنے والا سینئرپوسٹ ماسٹر ساجد خان عوام کو صرف EMS پلس کی ترغیب دیتا ہے تاکہ کمشن بنایاجاسکے، جسکے سبب پاکستان پوسٹ کی اپنی سروس EMS کسمپرسی و تباہی سے دوچار ہے متعدد افسران جانتے بوجھتے ہوئے ڈاک کی سروسز کو ناکام کرنے میں تلے ہوئے ہیں جن میں شاہد رضافاطمی، ڈپٹی کنٹرولر، ساجد خان، سینئرپوسٹماسٹر اور محمد ظفر، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سر فہرست ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں