میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ندیم نصرت ‘واسع جلیل ‘رضاہارون نے فاروق ستار کی حمایت کردی

ندیم نصرت ‘واسع جلیل ‘رضاہارون نے فاروق ستار کی حمایت کردی

ویب ڈیسک
پیر, ۶ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ : شعیب مختار) قیادت نے ساتھ کیا چھوڑا غیروں نے ہاتھ تھام لیا مہاجر سیاست سے دلچسپی رکھنے والے فاروق ستار کے پرانے ساتھی ایک مرتبہ پھر ان کے حمایتی بن گئے ندیم نصرت ,واسع جلیل ,رضاہارون کی کراچی میں عوام دشمن فیصلوں کیخلاف ہونے والے احتجاج میں حمایت نے بڑے سیاسی حلقوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ‘ اضافی بلنگ‘بجلی کے بل میں فی یونٹ قیمت میں اضافہ، پانی کی عدم فراہمی, پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کراچی کے ستائے ہوئے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر فاروق ستار مہاجر سیاست سے گہری دلچسپی رکھنے والے متعدد رہنماوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیابی سے ہمکنار رہے ہیں اس ضمن میں میں ندیم نصرت کی سربراہی میں بنائی جانے والی عالمی تنظیم وائس آف کراچی اور پی ایس پی کے رہنما رضا ہارون کی پر امن احتجاج کی حمایت نے با اثر سیاسی حلقوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے تاہم ان تر عمل کے بعد فاروق ستار حالیہ دنوں سیاسی طور پر مزید مستحکم دکھائی دیتے ہیں جبکہ انکے پرانے ساتھیوں کی بھی آہستہ آہستہ دوریاں ختم ہورہی ہے سیاسی مستقبل سے متعلق ان کی جانب سے آئندہ چند روز میں اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں