میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جے آئی ٹی میں پیشی ‘ نواز شریف ہر بار وزیراعظم بنیں گے ‘ روک سکتے ہو تو روک لو ‘ مریم نواز

جے آئی ٹی میں پیشی ‘ نواز شریف ہر بار وزیراعظم بنیں گے ‘ روک سکتے ہو تو روک لو ‘ مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف محب وطن ہیں اس لئے ان کے خلاف سازشیں ہوتی ہیں لیکن وہ ہربار وزیراعظم بنیں گے روک سکتے ہو تو روک لو، جے آئی ٹی سے پوچھا ہم پر الزام کیا ہے جواب نہیں ملا ٗ وہ قرض ادا کر دیا ہے جو واجب نہیں تھا ٗ یہ پہلی جے آئی ٹی ہے جو الزام ڈھونڈرہی ہے ہمارا پہلے نہیں پانچواں احتساب ہورہاہے جھکانے اور رلانے کی طاقت صرف اللہ کے پاس ہے ٗ سیاسی مخالفین جان لیں ہماری طاقت عوام ہیں ٗ اگر سازش کروگے تو نواز شریف پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ آئیگا۔ روک سکتے ہو تو روک ورنہ نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بنے گا ٗاس دن سے خوف کھائو جب نواز شریف اپنی کہانی عوام کے ساتھ لیکر جائینگے ٗیہ نہ ہو جو سازشیں نوازشریف کیخلاف ہورہی ہیں وہ عوام کو بتانے پر مجبور ہو جائیںمگرسازش کر نے والوں کو پتا ہے کہ نواز شریف محب وطن ہے ٗسازش جھیل لے گا ،وطن کی خاطر زبان نہیں کھولے گا ٗپانا ما میں 450خاندانوں کے نام آئے ہیں جن کی آف شور کمپنیاں حلال اور باقی حرام ہیں ٗ ٗ ہم استثنیٰ کا سہارا لے سکتے تھے ٗ کمر دردکا بہانہ بنا کر گاڑی کو ہسپتال کی طرف موڑ سکتے تھے ٗ نتھیا گلی کے سرکاری ریسٹ ہائوس میں جا کر چھپ سکتے تھے ٗ ہم نے ایسا نہیں کیا۔ بدھ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں اور دو گھنٹے تک جے آئی ٹی کے سوالوں کے جواب دیے، جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ یہ دنیا کی پہلی جے آئی ٹی ہے جو الزام سے پہلے بن گئی ہے، دنیا میں الزام پہلے لگتا ہے جے آئی ٹی بعد میں بنتی ہے یہاں جے آئی ٹی بن گئی ہے اور کوئی الزام نہیں ہے۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ مخالفین نے وزیر اعظم کے ذاتی کاروبار سے متعلق الزامات لگائے ہیں اور ان الزامات کا وزیراعظم کی سیاست سے دور کا تعلق نہیں تھا ،انہوںنے کہاکہ یہ اس دور کے سوالات ہیں جب وزیراعظم نواز شریف طالب علم تھے اور سوالات میرے دادا مرحوم کے کاروبار کے حوالے سے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ساٹھ، ستر یا اسی کی دہائی میں جو بھی فیملی کے بزنس تھے اسی سے متعلق سوالات گھوم رہے ہیں، اگر اس میں عوام کا ایک پیسہ بھی ملوث ہو تو سوال بنتا ہے، مگر ایسا کچھ نہیں ہے تو ذاتی کاروبار سے متعلق نہ سوال پوچھنا بنتا ہے اور نہ دینا بنتا ہے۔ مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ میں ان کو رلائونگا ٗ ان کو جھکائونگا تو وہ سن لے یہ طاقت اللہ تعالیٰ کے پاس ہے کسی انسان کی حیثیت اور اوقات نہیں کہ وہ کسی کو جھکائے یا رلائے یہ ہمارا پانچواں احتساب ہورہاہے، پانچ ماہ سپریم کورٹ میں کیس چلا اور کچھ حاصل نہیں ہوا، انہوںنے کہاکہ اس دن سے خوف کھائو جب نواز شریف اپنی کہانی عوام کے پاس لیکر جائیںگے، یہ نہ ہو جو سازشیں اس کے خلاف ہورہی ہیں وہ عوام کو بتانے پر مجبور ہو جائیں، انہوںنے کہاکہ سازش کر نے والوں کو پتا ہے کہ نواز شریف محب وطن ہے،سازش جھیل کر وطن کی خاطر زبان نہیں کھولے گا۔انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کو بتانا چاہتی ہوں کہ عوام اس کی طاقت ہیں ٗعوام کو نواز شریف پر اعتبار ہے سیاستدان بہت ہیں لیڈر نواز شریف ہے، نواز شریف پر قوم اعتبار کرتی ہے لوگوں کو پتا ہے نواز شریف نہ خود جھکے گا اور نہ لوگوں کو جھکنے دے گا، وہ آئین ٗقانون اور سویلین بالادستی کے لیے کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، اس کے علاوہ کسی لیڈر میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ کسی بھی غیر آئینی ٗ اور غیر قانونی اقدام کے سامنے کھڑا ہو جائے۔ وزیراعظم کی بیٹی نے کہاکہ پانا ما لیکس کے اندر 450خاندانوں کے نام ہیں اس سے زیادہ مضحکہ خیز کیا بات ہوگی ٗہم پر مقدمے کر نے والوں کی اپنی آف شورکمپنیاں ہیں، ان کی آف شور کمپنیاں حلال ہیں اور باقی حرام ہیں، انہوںنے کہاکہ اگر نواز شریف کیخلاف سازش کروگے تو نواز شریف پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ آئے گا، جب جب نواز شریف کیخلاف سازش ہوئی وہ پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آیا ہے، وہ پاکستان کا واحد شخص ہے جس کو پاکستان کے عوام اور ا للہ نے تیسری بار وزیر اعظم بنایا ٗ اب سازش کی گئی تو چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنے گا ٗ پانچویں مرتبہ وزیر اعظم بنے گا، انہوںنے کہاکہ روک سکتے ہو تو روک لو ورنہ پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو جائے گا ٗ نواز شریف کو روک سکتے ہو تو روک لو ور نہ بجلی کے منصوبے مکمل ہو جائیں گے، ورنہ لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی، ور نہ سڑکوں کے جال بچھ جائیںگے، وررنہ سی پیک مکمل ہو جائے گا ور نہ 2018کا الیکشن جیت جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں