میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نصر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ‘ بھارتی جنگی نظریے ’’کولڈ اسٹارٹ‘‘ پر ٹھنڈا پانی انڈیل دیا ‘آرمی چیف

نصر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ‘ بھارتی جنگی نظریے ’’کولڈ اسٹارٹ‘‘ پر ٹھنڈا پانی انڈیل دیا ‘آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاکستان نے بیلسٹک میزائل ’’نصر‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر کم فاصلے تک مار کرنے والے نئے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے یہ میزائل زمین میں 60 سے 70 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو مکمل درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل لانچنگ کا مشاہدہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نصر میزائل بھارت کے جنگی نظریے ’’کولڈ اسٹارٹ‘‘ ڈاکٹرائن پر ’’ٹھنڈا پانی‘‘ انڈیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت جارح پڑوسی سے امن کی ضمانت ہے، جنگ سے ہر قیمت پر بچنا چاہیے، ہماری دفاعی صلاحیت کا واحد مطلب یہ ہے کہ کوئی ہم سے جنگ کا خیال بھی دل میں نہ لائے، بات چیت کے ذریعے امن کے قیام کے لیے تمام حکومتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے آرمی اسٹریٹجک فورس کے تربیتی اور پیشہ ورانہ تیاریوں کے معیار کو سراہتے ہوئے پاکستان کی قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کے حوالے سے اس اہم سنگ میل کے حصول پر سائنس دانوں اور انجینئروں کو مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ، چیف آف ایئر سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف نے اس کامیابی پر اسٹریٹجک فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے میزائل کے تجربے اور تیاری میں شریک تمام افراد کی کوششوں کو سراہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں