میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بادشاہت کی مثال دیکھنی ہے تو مریم نواز کی پیشی دیکھ لیں‘ عمران خان

بادشاہت کی مثال دیکھنی ہے تو مریم نواز کی پیشی دیکھ لیں‘ عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بادشاہت کی مثال دیکھنی ہے تو مریم نواز کی پیشی دیکھ لیں ہم ان سے پیسوں کا پوچھتے ہیں تو کہتے ہیں ظلم ہوگیا اور جے آئی ٹی سے باہر جو بھی آتا ہے اگلتا ہے، ن لیگ جتنی سازشیں کرلے حساب تو دینا ہوگا۔ بدھ کے روز چترال میں یونیورسٹی کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کہنے کو تو جمہوریت ہے لیکن نواز شریف نے اس کو عملی بادشاہت کی شکل دے رکھی ہے، پانامہ میں یہ لوگ پکڑے گئے ہیں اور اب ہم ان کو قرار واقعی سزا دینا چاہتے ہیں تو یہ ہمارے کھلے دشمن بن گئے اور جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میرے خلاف ہیں زہر اگلتا ہے اور جے آئی ٹی کے خلاف بھی بولتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی پر پویس آفیسر نے آخر کس حیثیت سے سلیوٹ کیا، یہ بادشاہت نہیں تو اور کیا ہے سرکاری عہدے کو بدنام کرنے والی آفیسر کو فی الفور مستعفی ہونا چاہیے، تحریک کے چیئرمین نے کہا کہ سیاست میں آنے کیلئے زرداری اور شریف خاندان کے بچے تیار بیٹھے ہیں لیکن ان کو یاد رکھنا چاہیے کہ صرف دعوئوں اور وعدوںپر مزید عوام کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا ،اب جو کارکردگی دکھا کر عوام کو ان کے حقوق دیں گے وہی ملک کے حکمران بنیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کو تعلیم اور اقتصادیات پر توجہ دے کر یونیورسٹیوں سے استفادہ کرنا چاہیے ہم نے کے پی کے میں دو کروڑ آبادی کیلئے 29 یونیورسٹیاں بنائی ہیں، یہ قوم پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ ان کا حق اور ہمارا فرض ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کو سرکاری پروٹوکول ملنا سمجھ سے بالاتر ہے اور پاکستانی قوم کو جمہوریت اور بادشاہت میں سے کسی ایک کاانتخاب کرنا ہوگا، مریم نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹر پر کہا کہ عام شہری مریم نواز کو سرکاری پروٹوکول ملنا سمجھ سے باہر ہے، مریم نواز مجرمانہ تفتیش میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں اور پولیس انہیں سلیوٹ کیوں کررہی ہے، عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو جمہوریت اور بادشاہت میں سے کسی ایک کاانتخاب ک


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں