میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا بحران 30 لاکھ افراد بیروزگار ہو سکتے ہیں ،وزارت خزانہ

کورونا بحران 30 لاکھ افراد بیروزگار ہو سکتے ہیں ،وزارت خزانہ

ویب ڈیسک
هفته, ۶ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزارت خزانہ نے سینیٹ کو آگاہ کیا ہے کہ اپریل سے جون تک ایف بی آر ریونیو میں 700سے 900ارب روپے تک کمی ہو گی اور ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو 3905ارب روپے تک گر سکتا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے ایوان بالا میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ کورونا بحران کے باعث 30لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں جن میں صنعتی شعبے کے 10اور خدمات کے شعبے کے 20لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق کورونا بحران کے باعث غربت کی شرح 24.3فیصد سے بڑھ کر 33.5فیصد ہو جائے گی جب کہ کورونا کے باعث فروری تا مارچ روپے کی قدرمیں ماہانہ بنیاد پر 7.5فیصد کمی آئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا سے قبل جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 3.24فیصد تھا، مالی سال 2020میں 0.4فیصد کی منفی شرح نمو رہی۔وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 4800ارب روپے تھا، اپریل سے جون تک ایف بی آر ریونیو میں 700سے 900ارب روپے تک کمی ہو گی اور ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو 3905ارب روپے تک گر سکتا ہے۔وزات خزانہ نے مزید بتایا کہ مالی خسارہ 7.5فیصد سے بڑھ کر 9.4فیصد ہو جائے گا اور کورونا بحران کے باعث بجٹ خسارہ 9.4 فیصد تک بڑھ جائے گا جبکہ پاکستان کی برآمدات کم ہو کر 21.22ارب ڈالرز رہیں گی جب کہ بیرون ملک کام کرنے والے مزدروں کی ترسیلات میں 2 ارب ڈالرز کی کمی ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں