میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئی سدرن گیس، چور مافیا کو میڈیا ترجمان صفدر کی سرپرستی حاصل

سوئی سدرن گیس، چور مافیا کو میڈیا ترجمان صفدر کی سرپرستی حاصل

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈمیں گیس چور مافیا کی سرپرستی کرنے والے افسران کا انکشاف ہواہے ، جن میں شعبہ ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افسر صفد ر کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں ، جواپنے اختیارات میں بددیانتی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل وصنعتی لائنوں سے گیس چوری کروانے والے افسران سے متعلق حکام کو جان بوجھ کرآگاہ نہیں کیا جارہا اور اس مقصد کیلئے خطیر رقم وصولی کی اطلاعت ہیں ، ذرائع کے مطابق کمرشل وصنعتی گیس لائن میں غیرقانونی طور پر 8 انچ کا پہلا کلپ نیشنل ہائی وے ملیر کے مقام لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر و بھینس کالونی موڑ کے درمیان میں لگایا گیا ، دوسرا غیر قانونی کلپ نیشنل ہائی کے مقام الحنیف ہوٹل ایم ڈی اے فلیٹ کے قریب لگایا گیا، تیسرا غیرقانونی کلپ نیشنل ہائی وے کے مقام درمحمد گوٹھ کے مقام پر گیس لائن سے لگایا گیا جبکہ چوتھا8 انچی غیرقانونی کلپ نیشنل ہائی وے کے مقام رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے سامنے بروہی چوک پر لگایا گیا ہے ،غیر قانونی کنکشن سے کچی اور غیر قانونی آبادیوں کو گیس سپلائی کرنے والے ایجنٹوں کا منظم نیٹ ورک ہے ، جو فی گھر 30 سے 20 ہزار روپے وصول کرکے سوئی سدرن گیس افسران کو پہنچاتا ہے ، ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کیس کمپنی کے میڈیا ترجمان صفدر زونل انچارج سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں ، چار غیر قانونی کنکشن سے کچی وغیر قانونی آبادیوں کو جاری کیے گئے گیس کنکشن کی مد میں پچھلے دنوں 2 کروڑ 60 روپے جمع کیے گئے تھے ، جسے گیس چوری کروانے میں ملوث افسران نے آپس میں تقسیم کیا، کمرشل وصنعتی گیس لائنوں سے غیر قانونی کنکشن سے کلی آگاہی رکھنے والے میڈیا ترجمان صفدر ایک جانب محکمہ جاتی سطح پر حکام کو گمراہ کررہے ہیں تو دوسری جانب اس ضمن میں کیے جانے والے سوالات سے بھی راہ فرار اختیار کرتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں