لیاقت میڈیکل ،غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث وائس چانسلر آزاد
ویب ڈیسک
پیر, ۶ مئی ۲۰۲۴
شیئر کریں
لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں، اکرام الدین اجن پر لمس لیبارٹریز میں بغیر اشتہار کے غیرقانونی بھرتیوں کے الزامات ہیں، تفصیلات کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام الدین اجن کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات التواء کا شکار ہیں، اینٹی کرپشن نے کچھ عرصہ قبل وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام الدین اجن کے خلاف لمس لیبارٹریوں میں بغیر اشتہار کے غیرقانونی بھرتیوں پر تحقیقات شروع کی تھیں تاہم وہ تحقیقات بند کردی گئیں، ڈاکٹر اکرام الدین اجن کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی درخواست بھی دائر ہے، لمس یونیورسٹی کے تمام عہدے وائس چانسلر کے پاس ہیں جبکہ اکرام الدین اجن پر لیبارٹریوں کی مد میں بھی گھپلوں اور غیرقانونی بھرتیوں کے سنگین الزامات ہیں، اکرام الدین اجن کو طاقتوں وائس چانسلر قرار دیا جاتا ہے۔