میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کی شرط، کھلاڑیوں کیلئے فی کس ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کی شرط، کھلاڑیوں کیلئے فی کس ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے فی کس ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کر دیا ۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے حوصلہ افزائی کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی ۔ چیئرمین پی سی بی 2 گھنٹے تک کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ رہے اور ان سے تفصیلی گفتگو کی ۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی ۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں، امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ کسی دبا ئوکے بغیر کھیلیں اوربھرپور مقابلہ کریں،میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے ،جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ کسی کی پرواہ نہ کریں،صرف پاکستان کے لئے کھیلیں ،میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، انشاللہ فتح آپ کے قدم چومے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی متحد اور اکٹھے ہیں،شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے ،قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں،آپ کو ان پر پورا اترنا ہے ۔ اس موقع پر سلیکٹرز وہاب ریاض،محمد یوسف،کپتان بابر اعظم ، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ بھی موجود تھے ۔چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں