میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات میںدھاندلی کی کوشش پرحالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی ٗ حافظ نعیم الرحمن

انتخابات میںدھاندلی کی کوشش پرحالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی ٗ حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
هفته, ۶ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 15جنوری کی طرح آج 7مئی بروز اتوار کو بھی جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر ووٹ ڈالنے کے لیے بھرپور تعداد میں گھروں سے نکلیں ، ملتوی شدہ 11نشستوں کے انتخابات بہت ہی زیادہ اہمیت کے حامل ہیں ،ضمنی انتخابات سے کراچی کے میئر کا فیصلہ ہوگا ،شہری اتنی زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں کہ پیپلزپارٹی دھاندلی نہ کرسکے ، اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے ضلع غربی کے پولنگ اسٹیشنزکے پریزائڈنگ افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ صبح سویرے ہی پہلے سے ووٹ کاسٹ کردیے جائیں،اتحاد ٹاؤن،بہارکالونی اوراللہ والا ٹاؤن سمیت مختلف یوسیز میں انتخابات سے قبل ہی حکومتی مشینری نے اپنا کام کرنا شروع کردیا ہے ،من پسند نتائج کے حصول کے لیے آخری وقت میں پریزائڈنگ افسران کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں