کوروناوباکے خاتمے کے بعد عیدالفطرپرروایتی جوش وخروش
شیئر کریں
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عید الفطر مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی ۔عید کی نماز کے اجتماعات عیدگاہوں ۔مساجد اور امام گاہوں منعقد ہوئے۔جس میں علما کرام نے عید کی اہمیت بیان کی۔اس موقع پر ملک میں امن وسلامتی ۔خوشحالی۔گناہوں سے توبہ اور جائز حاجات کی قبولیت کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔نماز عید کے بعد لوگوں نے سلام دعا کی اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔گلے مل کر عید مبارکباد دی۔نماز کی ادائیگی سے قبل فطرہ ادا کی گیا۔عید اجتماعات میں کورونا وبا کم ہونے کے سبب امسال کی کوئی پاپندی نہیں تھی۔کورونا وبا کم ہونے کے دو برس بعد لوگوں نے عید بھرپور انداز میں منائی ۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔نماز عید اور قبرستان سے واپسی کے بعد لوگ اپنے اہل خانہ۔محلے داروں اور احباب سے عید ملے ۔ناشتہ روایتی میٹھی عید ڈشیز سویاں۔شیر خورمہ سمیت دیگر پکوانوں کے ساتھ کیا گیا۔والدین اور گھر کے بزرگوں نے بچوں اور دیگر میں عیدی تقسیم کی۔زیادہ تر افراد نے گرمی کے باعث عید کے پہلے روزدن کے اوقات میں آرام کیا۔شام میں لوگوں ایک اپنے رشتے داروں اور احباب سے عید ملنے گئے۔عید کے پہلے روز شہر میں زیادہ رش نہیں تھا تاہم دوسرے اور تیسرے روز شہریوں نے بھرپور طریقے سے عید انجوائے کی ۔تینوں روز دعوتوں اور تفریح کا سلسلہ جاری رہا۔عید اجتماعات اور ایام میں سیکورٹی سخت انتظامات رہے۔