میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واقعہ سعودی عرب میں ہوا، مقدمہ یہاں ہونا درست نہیں،خورشید شاہ

واقعہ سعودی عرب میں ہوا، مقدمہ یہاں ہونا درست نہیں،خورشید شاہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ واقعہ سعودی عرب میں ہوا، مقدمہ یہاں ہونا درست نہیں ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں، جو مقدمہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں پر ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مقدمہ ختم ہونا چاہیے، وزیر اعظم شہباز شریف میری بات سنتے ہیں تبھی میں ان سے مخاطب ہوں، وزیر داخلہ بردبار اور سنجیدہ ہیں، انہیں معاملے پر توجہ دینی چاہیے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جو قانون کو ہاتھ میں لے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر وفاقی حکومت محتاط بیانات دے۔انہوںنے کہا کہ ہم بھی اس اتحاد حصہ ہیں، ہم سے صلاح مشورہ کرے، سیاسی معاملات پر مسلم لیگ (ن) کو ہمیں بھی اعتماد میں لینا چاہیے، پیپلز پارٹی اقتدار کے لیے نہیں جمہوریت کے لیے لڑتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے اقتدار کے لیے نہیں، جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، پاکستان تحریک انصاف بتائے کہ انہوں نے ساڑھے تین سال میں کیا کیا؟ پی ٹی آئی اپنے دورِ اقتدار میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکی۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ نیب کو ختم کر دیا جائے، نیب قائم رہے، اس کے قوانین میں ترمیم ہونی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں