میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرونی سازش کے الزامات،حکومت کاانکوائری کمیشن بنانے کااعلان

بیرونی سازش کے الزامات،حکومت کاانکوائری کمیشن بنانے کااعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ انکوائری کمیشن کیلئے ایسا سربراہ مقرر کیا جائے گا جس پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکے گا،انکوائری کمیشن غیر جانبدار ہوگا جو شفاف طریقے سے ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کریگا اور کمیشن کی جانب سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے بعد وہ لوگ جنھوں نے ملک کو جھوٹی سیاست کیلئے استعمال کیا انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،کمیشن کے قواعد و ضوابط کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے،کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں گوگی بچاؤ کا ماتم ہے، معاشی دہشتگرد، معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے نالائقی کا ماتم کر رہے ہیں، سازشی ٹولے نے 4 سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی، اس ٹولے نے 4 سال خزانہ اورتوشہ خانہ لوٹا،تباہ حال معیشت، بیروزگاری، بدترین مہنگائی کی وجہ عمران صاحب کی کرپشن اور لوٹ مار ہے، عمران خان کے دور میں آٹا، چینی،گھی، دوائی اور کھاد کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی،سازشی ٹولہ اب نہیں بچ سکے گا۔جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ عوام سابق حکومت کی 4سالہ نااہلیوں کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں،سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کا جائزہ لے رہے ہیں،نیازی کی نالائق حکومت کی کوتاہیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے 4سال کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم رکھا۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی بلند ترین سطح کی وجہ عمران خان کی ناقص پالیسیا ں ہیں،سازشی ٹولے نے 4سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم محمد شہبازشریف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو اتحادیوں کے چھوڑ جانے پرسازش نظر آنا شروع ہوگئی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے جلسوں کا شیڈول گوگی کو بچانے کے لئے ہے،عمران نیازی صبح شام گوگی کو بچانے کے لئے کوشاں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بیرون ملک سازش کا نہیں بلکہ گوگی کو بچانے کا رونا ہے،اس ٹولے نے 4سال خزانے اور توشہ خانے کو لوٹا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بیرونی سازش کے حوالے سے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے،انکوائری کمیشن عمران خان کی سازش کو بے نقاب کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ یہ تمام الزام تراشیاں گوگی بچاؤ تحریک کا حصہ ہیں،بیرونی سازش کے الزامات پر تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ آپ کے اتحادی اور 23ممبر آپ کو چھوڑ چکے ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ کمیشن کے قواعد و ضوابط کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے،کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں