میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھمکی آمیز خط، پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن مستردکردیا

دھمکی آمیز خط، پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن مستردکردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے غیرملکی مراسلے پر حکومت کے کمیشن قائم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف آزاد عدلیہ کی جانب سے بنائے گئے کمیشن کو تسلیم کیا جائے گا،فرح پر الزام کوئی نہیں ، حکومت کو عمران خان کے خلاف کچھ مل نہیں رہا اس لیے ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، اگر فرح خان نے کرپشن کی ہے تو اس پر کیسز کیوں نہیں بنائے جارہے؟،عدالتی کمیشن کا اعلان بدنیتی پر مبنی ہے، موجودہ حکومت امپورٹڈ سازش کا حصہ ہے، ٰہمارا مطالبہ سپریم کورٹ کے تحت کمیشن کا قیام ہے،الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 اے پر عمل در آمد کرے۔سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف حکومت کے ماتحت کمیشن بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے، تحریک انصاف صرف ایک ہی کمیشن کو تسلیم کرے گی جو آزاد عدلیہ کے ماتحت ہو اور اس کی کھلی سماعت ہو۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مریم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اور نگزیب بہت گھبرائی ہوئی تھیں، مریم اورنگزیب آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آپ اتنی غصے میں کیوں ہوتی ہیں؟ آپ کے گھبرانے کا وقت ہمارے جلسے سے شروع ہوگا ۔فرح خان کے معاملے پر فواد چوہدری نے کہا کہ فرح پر الزام کوئی نہیں ہے اور اس کے خلاف پریس کانفرنس روزانہ ہورہی ہے، حکومت کو عمران خان کے خلاف کچھ مل نہیں رہا اس لیے ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، اگر فرح خان نے کرپشن کی ہے تو اس پر کیسز کیوں نہیں بنائے جارہے؟انہوں نے کہا کہ حکومت کے دو تہائی وزیر ضمانتوں پر ہیں، جب سے یہ حکومت آئی ہے دہشت گردی کے واقعات میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے، دو تہائی وزرا ضمانتوں پر ہیں، پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ توانائی بحران ہے، ملک تین ہفتے سے توانائی کا کوئی وزیر نہیں، وزارتوں کی بندربانٹ کی وجہ سے ملک کرائسزز میں ہے۔تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ عدالتی کمیشن کا اعلان بدنیتی پر مبنی ہے، موجودہ حکومت امپورٹڈ سازش کا حصہ ہے، ٰہمارا مطالبہ سپریم کورٹ کے تحت کمیشن کا قیام ہے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز قطر کے نجی دورے پر ہیں وہ واپسی پر مقصود چپڑاسی کو بھی لے آئیں، پنجاب میں جعلی وزیراعلیٰ کا جعلی الیکشن ہوا۔انہوں نے کہا کہ (آج) جمعہ کو الیکشن کمیشن میں اہم سماعت ہے، الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 اے پر عمل در آمد کرے، الیکشن کمیشن ایک ماہ میں فیصلے کا پابند ہے لیکن الیکشن کمیشن فیصلے میں تاخیر کر رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں