میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناپھیلائوروکنے کاوفاقی طریقہ عقل سے باہرہے ،وزیراعلی سندھ

کوروناپھیلائوروکنے کاوفاقی طریقہ عقل سے باہرہے ،وزیراعلی سندھ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کہتے ہیں گھبرا نہیں ، میں تو دوہزار اٹھارہ سے گھبرا رہا ہوں،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، کراچی کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،ماضی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا مطالبہ کرچکے ہیں، الیکشن کمیشن کے دوبارہ ووٹ گنتی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہاکہ این اے 249 میں آر او نے دوبارہ گنتی کی درخواست کو مسترد کردیا تھا،الیکشن کمیشن کی گنتی کا فیصلہ ہم تسلیم کر چکے۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں بھی ہم الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی بات کرچکے ہیں،کرونا وائرس کے حوالے سے حالات کچھ بہتر نہیں،ہم اس ملک کا حصہ ہیں،جو اقدامات کرنے تھے وہ نہیں لے سکے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال لازمی ہے ،میں نے حاضری کے دوران ایک سیکنڈ کیلئے بھی ماسک نہیں اتارا،کرونا وائرس سے بچنے کیلئے اس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے،اسکا مطلب یہ نہیں کہ آپ روزانہ کہ بنیاد پر پچاس لوگوں کو کراچی سے اسلام آباد بلالیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ کراچی سے جس جہاز پر اسلام آباد آیا وہ جہاز بھی بھرا ہوا تھا،ہم نے سنا تھا کہ جہاز میں بھی متبادل سیٹیں خالی ہیں،میرے ساتھ کی تینوں سیٹوں پر افراد تھے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ میں نے سنا تھا ملک بھر میں مجموعی طور پر بیس فیصد فلائٹس آپریشن بحال رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں سرکاری اداروں میں ملازمین کی تعداد بیس فیصد کردی،واحد سندھ اسمبلی ہے جہاں آن
لائن سیشن ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نئے نئے میٹرز ایجاد کرنے سے کووڈ سے بچاؤ نہیں ہوگا،ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں