میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وسیم اکرم نے یقینی بنایا پاکستان 1992کے بعد ورلڈکپ نہ جیت سکے 'عامر سہیل

وسیم اکرم نے یقینی بنایا پاکستان 1992کے بعد ورلڈکپ نہ جیت سکے 'عامر سہیل

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

عامر سہیل نے کہا ہے کہ وسیم اکرم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان 1992 کے بعد ٹرافی نہ جیت سکے ۔ایک نجی ٹی وی کوانٹرویو کے دوران عامر سہیل نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ورلڈکپ1996 کوارٹر فائنل میں ٹاس سے صرف 5 منٹ پہلے قیادت کا بتایا گیا،البتہ وسیم اکرم کے نہ کھیلنے کے بارے میں مجھے دوست پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے ۔انھوں نے کہا کہ وسیم اکرم کا پاکستان کرکٹ میں کردار ورلڈ کپ کے تناظر میں حیران کن نوعیت کا ہے ،انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان 1992 کے بعد ٹرافی نہ جیت سکے ، وزیر اعظم عمران خان نے انھیں صدارتی ایوارڈ سے نواز کر جو کام کیا وہ قابل تحسین نہیں،وہ احتساب کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے وسیم اکرم کو پی سی بی سے علیحدہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں